ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چین میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

چین میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

Thu, 10 Aug 2023 11:22:26    S.O. News Service

بیجنگ ، 10/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی ) چینی حکام کے مطابق بیجنگ اور اس کے نواح میں ہونے والی ریکارڈ توڑ بارش کے نتیجے میں 33 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ 18 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

چین کے دارالحکومت میں حالیہ ہفتوں کے دوران شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کو نقصان سمیت کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

حکام کے مطابق بارشوں میں 33 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

بیجنگ کے نائب میئر شیا لن مائو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’مجھے ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اہلکاروں اور بد قسمت سیلاب متاثرین کی اموات پر افسوس ہے۔‘‘

بیجنگ نے اس سے قبل جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ گزشتہ ماہ کے دوران طوفان اور بارش کے سبب 147 افراد لاپتہ یا موت کے منہ میں چلے گئے۔


Share: